ڈاکوؤ  ں نے گھر‘ کئی راہگیر فیملیز لوٹ لیں‘ گاڑیاں‘ موٹر سائیکلیں چوری

Dec 01, 2024

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اورچوروں نے ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگرسامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں جوادکے گھر گھس کراہلخانہ کو یرغمال بناکر ساڑھے 5لاکھ ‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،گارڈن ٹاؤن میں یاسین اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 66ہزار‘ زیورات اور موبائل فون، مغلپورہ میں اسد سے 3 لاکھ 15 ہزار‘ موبائل فون،گلشن اقبال میں جواد سے 2 لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں ارشاد سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون، سمن آباد میں بشیر سے ایک لاکھ 30 ہزار‘ موبائل فون، داتا دربار میں سرمد سے 45 ہزار‘ موبائل فون، سندر میں وسیم سے20 ہزار‘ اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے برکی، ریس کورس، ڈیفنس اور مانگا منڈی سے 4کاریں جبکہ سمن آباد، یکی گیٹ، نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، پرانی انارکلی، نولکھا، اسلام پورہ اور گرین ٹاؤن سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

مزیدخبریں