لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فارمولہ پیش کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کا قانونی جواز، دلائل اور شواہد موجود ہیں تو سپریم کورٹ میں کیس دائر کر دے۔ حکومت کو خود پابندی کا اقدام نہیں اٹھانا چاہیے۔ اگر سپریم کورٹ سمجھے کہ پابندی لگنی چاہیے تو لگادے۔ اس طرح اس اقدام کو قانونی تحفظ بھی مل جائے گا اور پابندی بھی لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی سیاست نہیں دہشت گردی کے راستے پر گامزن ہیں۔
پی ٹی آئی پر پابندی حکومت نہ لگائے‘ سپریم کورٹ جائے: ساجد میر
Dec 01, 2024