عوام کو مہنگائی‘ غربت سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح: عارف سندھیلہ

Dec 01, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی و غربت سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک و قوم کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں کے مقابلے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نہایت نمایاں اور اعلیٰ ہے۔

مزیدخبریں