واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کو وارننگ جاری کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا برکس ممالک اپنی کرنسی لائیں نہ ڈالر کے متبادل کی کرنسی کی حمایت کریں۔ برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کی تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔ ڈالر کے متبادل کرنسی کی حمایت کرنے والے برکس ممالک کو امریکی معیشت میں جگہ نہیں ملے گی۔ عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کا کوئی امکان نہیں۔