انڈر 19 ایشیا کپ‘شاہ زیب کی سنچری ‘ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔شاہ زیب نے159رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، دس چھکے، پانچ چوکے لگائے، عثمان خان نے 60 رنز بنائے۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر 281 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی۔ نکھل کمار 67 اور محمد عنان 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ علی رضا نے تین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔شاہ زیب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن