آئینی بنچ،  الیکشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کیخلاف درخواستیں 4 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر  

اسلام آباد(آئی این پی) مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی کا معاملہ، الیکشن ایکٹ 2024 میں ترمیم کیخلاف درخواستیں 4 دسمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔درخواستیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، ممبر پاکستان بار اشتیاق احمد نے دائر کر رکھی ہیں، رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔عدالت نے درخواستیں اور اعتراضات کیخلاف اپیلیں ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بینچ سماعت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...