سی ڈی ڈبلیو پی نے چولستان کینال کی غیرقانونی منظوری دی‘ مراد شاہ کا اسحاق ڈار کو خط

Dec 01, 2024

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خط میں کہا ہے کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 11 اکتوبر 2024ء کو چولستان کینال کی غیرقانونی طور پر منظوری دی۔ سلیمانکی ہڈ ورک سے فیڈرل کینال نکالا جا رہا ہے۔ چار کینالوں کیلئے 4122 کیوسکس پانی لیا جائے گا، یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ صوبوں میں پانی کی شدید کمی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے رابطہ کیا تھا، احسن اقبال سے کہا سی سی آئی کے فیصلے تک کینال کی منظوری نہ دیں۔ سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں سندھ نے منصوبہ پر اعتراضات کئے تھے۔

مزیدخبریں