لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 جاں بحق

لکی مروت (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے  کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب پولیس کے اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے جبکہ شہید ہونے والے پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

معاشی حلقوں

  ایک جانب غیر جانبدار معاشی حلقوں نے اس امر کو حیرت انگیز حد تک خوش آئند قرار دیا ہے کہ  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 ...