پی ٹی آئی کا  پراپیگنڈا بے نقاب  عظمیٰ بخاری نے مردہ قرار دیئے  شخص کی ویڈیو شیئر کر دی 

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے تحریک انصاف کا جھوٹا پرپیگنڈہ ایکسپوز کر دیا۔ انہوں نے مردہ قرار دیئے جانے والے شخص کی ویڈیو شیئر کر دی۔ عظمیٰ بخاری تحریک انصاف پروپیگنڈہ سیل کی تمام فیک ویڈیو اور پوسٹیں منظرعام پر لے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک فساد کے گدھ ایک اور ناکام بغاوت کے بعد فیک ویڈیوز اور تصویروں کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس جھوٹ اور پراپیگنڈے کیلئے ان کو اس کی کھلی چھٹی ملنی چاہئیے؟ ان سب کیلئے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ فیک نیوز اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...