سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت، جنوبی وزیرستان میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان (نوائے وقت رپورٹ)جنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کر  دیا گیا۔ جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہو گی، تحصیل شکئی میں کل سے سکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے تحصیل شکئی کے عوام سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...