اسلام آباد میں جو ہوا اچھا نہ حکومت کے پاس ایک دن چلنے کا جواز ہے: فضل الرحمن

خان پور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔ خان پور آمد پر انہوں نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ دین پور شریف میاں مسعود احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کے پی میں گورنر راج کا پتہ نہیں۔ اسلام آباد میں جو کچھ ہوا ہے اچھا نہیں ہوا، پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ کے پی میں گورنر راج کی آئین میں گنجائش ہے لیکن حالات ساز گار نہیں۔ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالت کرے گی، حکومت کے پاس ایک دن بھی چلنے کا جواز نہیں ہے۔ گورنر راج نہیں لگ سکتا‘ ایسے حالات نہیں‘ کسی پارٹی پر پابندی لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہئے۔ نجومی نہیں کہ بتا دوں حکومت کتنی دیر تک چلے گی۔ پاکستان کو اب ٹرمپ چلائے گا۔ ’انا ﷲ وانا الیہ راجعون‘ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کرائیں گے‘ توبہ توبہ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...