راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بریگیڈیئر (ر) محمد سلطان مظفر کی والدہ کی نماز جنازہ آرمی قبرستان ریس کورس گرائونڈ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں آرمی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جن میں سرجن جنرل پاکستان آرمی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نجمی، سرجن جنرل پاکستان آرمی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) اظہر رشید، سابقہ وفاقی سیکرٹری قانون ارشد فاروق، میجر جنرل (ر) بلال عمیر، میجر جنرل (ر) فرحان طیب، میجر جنرل (ر) سلمان، میجر جنرل (ر) نسیم المجید، میجر جنرل (ر) محمد رفیق، میجر جنرل (ر) اویس، سابقہ ایم این اے، معروف سماجی شخصیت اور سویٹ ہوم کیڈٹ کالجز کے پیٹرن انچیف زمرد خان، حاجی زنگی خان، بریگیڈیئر (ر) دانیال رشید، بریگیڈیئر (ر) رئوف افتخار، بریگیڈیئر (ر) طاہر شیخ، بریگیڈیئر (ر) صاحبزادہ حلیم، بریگیڈیئر (ر) محمد امجد، بریگیڈیئر (ر) محمد سلیم، بریگیڈیئر (ر) شاہد، کرنل (ر) سدوزئی، کرنل (ر) خالد محمود، کرنل (ر) مجیب، کرنل (ر) مظہر، ڈاکٹر حماد احمد، ایڈووکیٹس عباس تارڑ، عمران عزیز، قاضی وقار، احمد میر اور میجر(ر) ارشد محمود شامل تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر نوائے وقت گروپ لیفٹیننٹ کرنل(ر) سید احمد ندیم قادری نے نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غم کی اس گھڑی میں ان کے دکھ میں شرکت کی۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعا آج اتوار یکم دسمبر 2024ء جامع مسجد، مین بلیوارڈ، ڈی ایچ اے ون، اسلام آباد دن گیارہ بجے سے ایک بجے تک ہو گی۔
بریگیڈئر (ر) سلطان مظفر کی والدہ سپردخاک‘ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
Dec 01, 2024