وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، سیلاب سے نقصان پر مدد کی پیشکش

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایچ آئی وی کے خلاف قومی حکمت عملی کو  مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایڈز کے خلاف مہم  میں کوئی پیچھے رہ نہ جائے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایڈز کے خاتمے کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایڈز کے عالمی دن کا  رواں سال  کا موضوع " صحیح راستہ کا انتخاب، میری صحت میرا حق" ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنا، انسانی حقوق کے لیے پختہ عزم سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے بارے  اقوام متحدہ کے اعلامیے پر عمل درآمد  اور تمام کمیونٹیز کی شمولیت کا فروغ ، ایڈز کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال ایک بنیادی حق ہے اور اپنی کوششوں کے ذریعے ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ تمام شہریوں کو یہ بنیادی حق یکساں طور پر مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی طور پر  کام کر کے ہم اپنے صحت کے نظام کو مضبوط بناتے رہیں گے اور اپنے شہریوں  تک خدمات کی رسائی کو بڑھاتے رہیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ  ایچ آئی وی/ایڈز نہ صرف صحت کیلئے  ایک چیلنج بلکہ ایک اہم سماجی و اقتصادی مسئلہ ہے جو کہ معاشی نظام کے لئے بھی ایک خطرہ ہے۔ ایڈز کی  جانچ اور علاج کی کوریج میں ایک خلا ہے جس کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے افراد جو ایڈز کے خطرے سے دو چار ہیں، ان کے لیے   ایسی پالیسیاں بنانا جو اس بیماری کی بدلتی ہوئی حرکیات سے نبرد آزما ہو سکیں، ہماری ترجیح ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایچ آئی وی کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لئے اختراعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے، مساوات اور شمولیت پر مبنی حکمت عملی کے ذریعے ہی ہم ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط سیاسی ارادہ اور مؤثر قیادت قومی ایچ آئی وی حکمت عملی کو نافذ کرنے کے لیے ضروری ہیں، علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم  داتو سری انور ابراہیم سے شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔ محمد شہباز شریف نے اور ملائیشیا کے وزیر اعظم کے درمیان ہفتہ کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز  شریف نے ملائیشیا  کی متعدد ریاستوں میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر ملائیشیا کے برادرانہ عوام کے لئے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کو ہر ممکن امداد کی پیشکش کی اور اپنے ملائیشیا کے بہن بھائیوں کے لیے پاکستان کی حمایت کی علامت کے طور پر فوری طور پر انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا۔ ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بدترین سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں  ملائشیا کے دورہ کی دعوت دی ہے۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں ملائشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کال کے دوران متاثر ہونے والے ایک لاکھ 40  ہزار سے زائد ملائشین کی بہتری کیلئے دعا اور مدد کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس فراخدلی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آئندہ سال کے آغاز میں ملائشیا کے دورہ کی دعوت کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...