ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں

Dec 01, 2024

عارف چودھری

برٹش مسلم ہیرٹیج سینٹر   مانچسٹر کے چیف ایگزیگٹیو آفیسر ناصر محمود ٹرسٹی سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن اور انکی ٹیم مانچسٹر کی جانب سے گالا ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔جن میں منسٹر آف فیتھ لارڈ واجد خان ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر ،بشپ آف مانچسٹر ڈیوڈ واکر،کاروباری شخصیت انیل مسرت ،چودھری مسرت،عطیہ چودھری/ سینئر ڈاکٹر ہارون،چودھری سعید ،منجری پٹیل ،پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ ،سابق لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار اور دوسرے شامل تھے۔اس موقع پر مسلم ہیرٹیج سینٹر کے چیئرمین ناصر محمود اور ٹرسٹی سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ سینٹر میں نہ صرف مسلمانوں کی ہسٹری سے متعلق تصاویر اور اشیاء￿  کو اکٹھا کیا گیا ہے بلکہ دونوں جنگ عظیم میں حصہ لینے والے مسلمان فوجیوں کی تفصیلات بھی موجود ہیں -ہم ملٹی کلچرل سوسائٹی میں رہتے ہیں تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں -اس لئے آج ہیاں تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والی موجود ہیں -فیتھ منسٹر لارڈ واجد خان اور ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ اسلام فوبیا نے ہماری سوسائٹی کا امن برباد کر دیا ھے آج  مسلم ہیرٹیج سینٹر میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک چھت کی تلے اکٹھے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ھے کہ برطانیہ کے شہری امن پسند ہیں -پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈ میں بھی اسلام فوبیا پر بات ھو رہی ہے امید ہے موجودہ حکومت اس ایشو کو سیریس لے گی -قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمان اور پاکستانیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔مسلم ہیرٹیج سینٹر کی انتظامیہ  تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والوں کو آج کے گالا ڈنر اور فنڈ ریزنگ پروگرام میں اکٹھا کر کے بہت اچھا کام کیا ہے۔ سینٹر کے ٹرسٹی اور سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحق نے کہا کہ مسلم ہیرٹیج سینٹر آج گالا ڈنر میں اپنے پورے سال کی کارکردگی پیش کرے گا تاکہ تمام کمیونٹی کو معلوم ھو کہ ھم کونسے پراجیکٹ کمیونٹی کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں ہم  آج کے گالا ڈنر میں تمام شریک مہمانوں کا شکریہ اد کرتے ہیں۔سینئر ڈاکٹر ہارون کا کہنا تھاکہ مسلم ہیرٹیج سینٹر میں آج ان کو سپورٹ کرنے والوں کے لئے گالا ڈنر ھے - وہ اس سینٹر کو سپورٹ اس لئے کرتے ہیں کہ ہیاں پر چالیس کے قریب مختلف اکٹیویز ھوتی ہیں جو کہ برطانیہ بھر کے کسی سینٹر میں نہیں ہوتیں -بشپ آف مانچسٹر ڈیوڈ واکر نے کہا کہ آج تمام کمیونیٹیز اور مزاہب کے لوگوں کو ایک جگہ دیکھ کر خوشی ھوء - دوسرے شرکاء￿  کا کہنا تھا کہ کہ مسلم ہیرٹیج سینٹر تمام کمیونیٹیز اور تمام مزاہب کے لئے ایک عظیم کام کر رھا ھے -تمام کمیونٹیز کو ان کا بھر پور ساتھ دینا چاہئے.

مزیدخبریں