اسلام آباد (خبرنگار) پوٹھوار کے معروف بینکار چوہدری محمد صدیق وارثی کے نئے شعری مجموعہ ''ستارہ بولتا ہے ''کی تقریبِ رونمائی آج دوپہر ایک بجے ڈھوک چوہدری بوٹا خان ،موضع کنیال ، بیول گوجرخان میں ہوگی جس میں ثاقب امام رضوی صدر مجلس اورفائق ترابی مہمانِ خصوصی ہونگے ?پروفیسر مرزا بشا،قیوم طاہر ۔جہانگیر اختر بھٹی ،محمد اخلاق ساقی ،چوہدری محمد شبیر حسین ،عبدالجبار بھٹی پیر، عتیق احمد چشتی ،سید جاوید شاہ بخاری ،خالد بزمی ،عاصم ندیم آسی ،یاسر کیانی ،شیراز اختر مغل ،رفعت حمزہ،احسان قدیر قاضی اورباسط علی حیدری کتاب اور صاحب کتاب پر اظہار خیال کریں گے
صدیق وارثی کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی آج گوجر خان میں ہوگی
Dec 01, 2024