محمد فاروق چوہدری کی سربراہی میں وفد کی ڈائریکٹر نارتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ملاقات

Dec 01, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)صدر ریسٹور نٹس  کیٹرز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن محمد فاروق چوہدری،چیئرمین ممتاز احمد کی سربراہی میں فوڈ سیکٹر سے منسلک تاجر برادری نے آبگینے خان ڈائریکٹر نارتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور عدنان اکرم ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز راولپنڈی سے اہم ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب صدر ارشد فاروق ،سلیم پرویز بٹ صدر کریانہ ایسوسی ایشن راولپنڈی و سرپرست اعلی پنجاب، ملک وقار صدر فریش ملک ایسوسی ایشن، چوہدری خالد محمود جنرل سیکرٹری فریش ملک ایسوسی ایشن، ظہیر عباس، جاوید راحت صدر میٹ ایسوسی ایشن،خورشید قریشی جنرل سیکرٹری نان بائی ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔ملاقات کے دوران محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے منتظمین کو  فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ، لائسنسنگ، جرما نوں، انسپکشنز سے متعلق مسائل سے تفصیلا آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سلیم پرویز بٹ نے کریانہ سے متعلقہ لائسنسنگ، میڈیکل سرٹیفکیٹ کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں