راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں ڈینگی وائرس میں کمی آنے لگی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16افراد ڈینگی مرض کا شکار ہو گئے،اس سال میں اب تک کے کنفرم مریضوں کی تعداد6533 ہوچکی ہے جبکہ65 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں 11، ہولی فیملی ہسپتال میں 8، راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال ڈی ایچ کیو میں 5، پرائیویٹ ہسپتالوں میں 41مریض زیر علاج ہیں۔
ضلع راولپنڈی میں ڈینگی وائرس میں کمی
Dec 01, 2024