اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی لبادہ اوڑھے ایک جتھہ اور فتنہ ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے سرکاری وسائل کے ساتھ وفاق پرلشکر کشی کی ایسے جتھے کو اگر قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا تو کالعدم تنظیموں پر پابندی کا کوئی جواز نہیں رہتانجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی جماعت نہیں کہا جاسکتا یہ ایک جتھہ اور فتنہ ہے 2014ء سے اس کی تاریخ دیکھ لیں انہوں نے ملک میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کیا، پاکستان ٹیلی ویڑن ، پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہائوس پر حملہ کیا، 9 مئی کو اسی جماعت نے پھر ملک کی دفاعی تنصیبات پر 250 سے زائد حملے کئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کسی ایسی جماعت کی مثال نہیں ملتی جس نے سیاسی جماعت ہوتے ہوئے ایسے کام کئے ہوں، ایسے حالات میں اس جماعت کے حوالے سے سوچنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں کوئی ایسی جماعت نہیں جس نے ایسا ردعمل دیا ہو ماضی میں لیاقت باغ سے سیاسی جماعتیں لاشیں بھی اٹھا کر گئیں، باچا خان اور جی ایم سید سمیت سیاسی قیادت نے طویل جیلیں کاٹیں، کسی جماعت نے ایسا رویہ اختیار نہیں کیا