اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے حالیہ لاء اینڈ آرڈر کے دوران بہادر ی اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پر وقار تقریب کا انعقادکیاتقریب میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،جبکہ ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی محمد جواد طارق ،تمام اے آئی جیز ،ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت تمام ڈویڑنز کے پولیس افسران موجود تھے،آئی جی اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کے قیام کے لئے بے مثال بہادری اور لازوال قربانیاں پیش کرنے والے پولیس افسران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک بہادر فورس کا کمانڈر ہوں،مجھے اسلام آباد پولیس میں اپنے فرا ئض کو ادا کرنا ہمیشہ یاد رہے گا ،پولیس فورس میں موجود ہر افسراللہ کی طرف سے چناہو ا اور متعین کردہ ہے آ پ افسران نے اللہ کے ساتھ کئے گئے وعدہ کی تجدید کرتے ہوئے لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم میں ناکام بنایا،میری فورس نے اپنے شہریوں کی خدمت اور ان کی حفاظت کے ساتھ شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کیا،میرے تمام افسران چاہے وہ ایگزیکٹیو سٹاف ہو یا منسٹریل سٹاف تمام میدان عمل میں موجود رہے اور دن رات 72گھنٹوں شاہراہوں پر موجود رہ کر اس شہر کے باسیوں کے امن کو قائم رکھا اور کسی شہری کی جان ،مال اور املاک کو نقصان نہ پہنچنے دیاانہوں نے کہا کہ میرے تمام افسران کو اس بہادری اور شجاعت کی ہمت اللہ کی طرف سے عطاہوئی ،تمام پولیس افسران اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے افسران نے ایک خاندان کی طرح کام کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی وفاقی دارلحکومت پر چڑہائی کو ناکام بنایا اسلام آباد پولیس بہادری اور شجاعت کی مثالیں قائم کرتے ہوئے تمام پولیس فورسز میں ممتاز ٹھہری اور ان کے لئے مشعل راہ بنی۔