پیپلز پارٹی کا ملک کی بقاء سالمیت استحکام میں مثالی کردار ہے،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اس ملک کی بقاء سالمیت استحکام میں مثالی کردار ہے آج پہلی مرتبہ گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 57 ویں یومِ تاسیس کی تقریب نہ صرف میرے بلکہ ہر پارٹی ورکر کے لیئے باعث فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے پی ایس ایف کے صوبائی صدر راشد آفریدی ، پیپلز پارٹی کے راہنماء  فضل حسین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی ، انعام اللہ داؤد زئی ، شعیب ، محمد نعیم اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا، "پیپلز پارٹی کی بنیاد قربانیوں اور عوامی خدمت پر رکھی گئی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کا شعور دیا، جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اس جدوجہد کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...