اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آذربائیجان اور پاکستان کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے جاری دو طرفہ سفارتی سرگرمیوں،اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں اور پاکستان سے باکو میں ''کوپ''کی کانفرنس میں بھرپور شرکت کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرخضر فرادوف نے وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مشترکہ منصوبوں اور تجارتی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جس کے لئے آنے والے دنوں میں عملی کام شروع کر دیا جائے گا۔