کراچی میں پولیس مقابلہ، زخمی ملزم خاتون سمیت گرفتار

کراچی میں  اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو خاتون سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ناتھا خان فلائی اوور کے قریب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو خاتون ملزمہ سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم گزشتہ روز کورنگی میں پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا،گرفتار ملزم کا نام اویس اور ساتھی ملزمہ کی شناخت شگفتہ کے نام سے ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ہاتھوں 4 بار گرفتار ہو چکا ہے جبکہ ملزم سے پستول، 2 کلو چرس اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...