شیخوپورہ: خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکات اور ویڈیوز بنانے کا الزام، اسکول پرنسپل گرفتار

شیخوپورہ میں خواتین اساتذہ سے نازیبا حرکات کے الزام میں اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پرنسپل خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکات کرتا اور پھر ان کی ویڈیوز بناتا تھا، جو اب پولیس کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم خواتین ٹیچرزکو بلیک میل بھی کرتا تھا جس سے ٹیچرز انتہائی پریشان تھیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ خواتین ٹیچرز کی چار ویڈیوز وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...