چیمپینز ٹرافی،پی سی بی نے اپنی شرائط آئی سی سی کے سامنے رکھ دیں

چیمپینز ٹرافی کے بھارت کے میچز دبئی میں کرائے جانے کی صورت میں پی سی بی نے بھی اپنی سخت شرائط آئی سی سی کے سامنے رکھ دیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو اگلے تین سال پاکستان بھی بھارت میں ہونے والے ایونٹس کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت کے میچز کو نیوٹرل وینیوز پر کرانے کو ہائبرڈ ماڈل کا نام دینے کی بجائے پارٹنرشپ یا فیوزن فارمولا کا نام دیا جائے گا جس کے تحت اگلے تین سال دونوں ممالک میں ہونیوالےانٹرنیشنل مقابلوں کے پاک بھارت میچز دبئی میں ہی کروائے جائیںگے۔اس فارمولا پر دونوں ممالک اور آئی سی سی میں مشاورت جاری ہے،اس سلسلہ میں اگلے 24 گھنٹے بڑے اہم ہو گئے، پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اضافی پیسے کی آفر کو بھی مسترد کر دیا ہے۔پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کی رضا مندی سے چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان اتوار اور پیر کو متوقع ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...