کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی فلوریڈا میں ٹرمپ سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تجارتی جنگ کے خدشات پر جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ملاقات نتیجہ خیز رہی،جسٹن ٹروڈو کے ساتھ منشیات کی روک تھام، تجارت،امیگریشن سمیت دیگرمسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ٹرمپ نے کہا کہ فینٹی ینل اور منشیات کی سمگلنگ نے بہت سے امریکیوں کی زندگیوں کو تباہ کیا ہے، جسٹن ٹروڈو نے امیگریشن اور منشیات کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عہدکیا ہے۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ عشایئے کے لئے ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں،مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔