ٍ”بابا“ اور میں یک جان دو قالب ہیں ‘ مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھاﺅں گا: بلاول

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اپنے والد کی مرضی کے بغیر ایک قدم نہیں اٹھاﺅں گا‘ بابا اور میں یک جان دو قالب ہیں‘ پیپلز پارٹی کے ورکر ملک کا اثاثہ ہیں‘ بھٹو خاندان نے عوامی خدمت کے جس سلسلے کو شروع کیا تھا میں اس کا امین ہوں۔ اے پی پی سندھی سروس کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ والد کی مرضی کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ پارٹی کا چیئرمین ہونے پر فخر ہے۔ بھٹو خاندان نے عوام کی خدمت‘ ان کے حقوق کے تحفظ اور پسماندہ طبقے کو استحصالی قوتوں کے چنگل سے آزاد کرانے کی جس روش کو اپنایا تھا میں اس کو آگے بڑھاﺅں گا‘ میں پارٹی کے کارکنوں کے لئے نہیں بلکہ تمام کارکن میرے لئے باعث احترام ہیں‘ ورکر نہ صرف پارٹی بلکہ ملک کا بھی اثاثہ ہیں‘ ورکروں نے جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لئے بے مثال قربانیاں دیں‘ میرے لئے یہ بات باعث افتخار ہے کہ عوام مجھے سیاسی رہنما تصور کرتے ہیں‘ اس کے لئے میں اللہ کا شکر گزار ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...