ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی حاصل ہے،اسے فوری رہائی دی جائے۔ امریکہ

Feb 01, 2011 | 08:50

سفیر یاؤ جنگ
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن کے مطابق کسی سفارتی اہلکار کو گرفتارنہیں کیا جا سکتا اور ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔انہوں نے ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے قانونی طور پر رہا کر دینا چاہیئے کیونکہ ڈیوس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی تھی۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے ریمنڈ ڈیوس کی شناخت کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا، صحافیوں کے بار بار استفسار کے باوجود فلپ کراؤلی کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں بتا سکتے۔ اُدھرامریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس نجی کمپنی کا ملازم ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس ہائپریون پروٹیکٹو کنسلٹنٹ ایل ایل سی کا ملازم ہے۔ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلانڈو میں قائم یہ کمپنی سی آئی اے جیسی کارروائیاں کرتی ہے لیکن بظاہر کیڑا مار ادویات اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔
مزیدخبریں