مظاہرین نعرے لگارہے ہیں صدرحسنی مبارک فوری طورپراقتدارچھوڑدیں
ادھر وفد پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام کے لئے قومی اتحاد کے قیام پر متفق ہوگئیں ہیں جبکہ اپوزیشن رہنما محمد البرادعی نے ایک بار پھر صدر حسنی مبارک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک وہ اقتدار نہیں چھوڑتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادھر ایران نے مصر میں تبدیلی کی تحریک کا خیر مقدم کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ مصری عوام کی جدوجہد میں مداخلت کررہا ہے