مصرمیں ملین مارچ کے شرکاء نےصدر حسنی مبارک کواقتدارچھوڑنے کےلئےاڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی

Feb 01, 2011 | 16:05

سفیر یاؤ جنگ
صدر حسنی مبارک کے خلاف احتجاج فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے ۔ غیرملکی ٹی وی کے مطابق حسنی مبارک کیخلاف ملین مارچ کے لیے تحریر اسکوائر میں لاکھوں افراد جمع ہیں اوراحتجاج کررہے ہیں ۔ تحریر سکوائر صدارتی محل سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہے ۔مظاہرین مطالبہ کررہے ہیں کہ حسنی مبارک اقتدارچھوڑدیں اوران کے خلاف نعرے بھی لگائے جارہے ہیںادھر حزب اختلاف کی وفد پارٹی نے دعوی کیا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملک میں سیاسی استحکام کے لئے قومی اتحاد کے قیام پر متفق ہوگئیں ہیں جبکہ اپوزیشن رہنما محمد البرادعی نے ایک بار پھر صدر حسنی مبارک سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک وہ اقتدار نہیں چھوڑتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادھر ایران نے مصر میں تبدیلی کی تحریک کا خیر مقدم کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ مصری عوام کی جدوجہد میں مداخلت کررہا ہے ۔
مزیدخبریں