تیونس، مصر میں مظاہروں سے مشرق وسطیٰ میں نئے دور کا آغاز ہوگیا: بشارالاسد

Feb 01, 2011

سفیر یاؤ جنگ
نیویارک (نمائندہ خصوصی) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ان کا ملک تیونس اور مصر میں ہونے والے مظاہروں کے اثرات سے بچا ہوا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تیونس اور مصر میں ہونے والے مظاہروں سے مشرق وسطی میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ مغرب اسرائیل اور عربوں کے درمیان امن لانے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے یہ صورت حال دیکھنے میں آئی ہے۔ مشرق وسطیٰ مےں مایوسی کا سبب اندرونی اور بیرونی عوامل کے علاوہ بیروزگاری، عراق کےخلاف جارحیت، عرب ممالک مےں اصلاحات نہ ہونا، پاکستان اور افغانستان کے تنازعات شامل ہےں۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنی مجوزہ ایٹمی تنصیبات کے معائنہ کی اجازت نہیں دینگے۔
مزیدخبریں