پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيا لوجی کی طرف سے لندن کی ليبارٹری ميں ٹيسٹ کيلئے بھيجی گئی دوا آئسو ٹيب کی پورٹ موصول ہوگئی ہے.يہ دوا دل ميں خون کي گردش بڑھانے کيلئے استعمال کی جاتی ہے. آئسو ٹيب ميں انسداد مليريا کي دوا پيری ميتھا مائن PYRIMETHAMINE کی بہت زيادہ آميزش پائی گئی ،جس کےاستعمال سےمريضوں ميں ری ايکشن ہوا.ادھر وزير اعلی پنجاب کی زير صدارت محکمہ صحت کے اعلی حکام کے اجلاس ميں لندن سے آنے والي رپورٹ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعوی کيا ہے کہ طبی ماہرين کے بورڈ نے دوا کے ری ايکشن کا علاج نکال ليا ہے اورفی الفور ری ايکشن والے مريضوں کو نئے طريقہ علاج سے نئی ادويات دينے کا حکم ديديا گيا ہے.