امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نےسلامتی کونسل سےخطاب میں کہاہےکہ شام میں نہتےاوربےگناہ عوام پرحکومت کیجانب سےتشدد کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔انکا کہنا کے شام میں تشدد کنٹرول سےباہرہوچکا ہے،حکومت شہریوں کیخلاف نسلی بنیادوں پرکارروائی کررہی ہے،سلامتی کونسل کودمشق کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ شام کی موجودہ صورتحال میں پرامن انتقال جمہوریت ناگزیرہوچکی ہے۔