محکمہ موسمیات کے مطابق اس نئےسلسلے کے دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہےتاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گاجبکہ کشمیر گلگت بلتستان اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ ادھر ہفتہ اور اتوار کے روز مری گلیات میں مزید برفباری کا امکان بھی ظاہرکیا گیا ہے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی تیرہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاراچنار میں منفی نو،اسکردو اور گوپس میں منفی سات،استورمنفی چھ ،اسلام آباد دو،کراچی بارہ، لاہورچھ،پشاورپانچ،کوئٹہ منفی چار،گلگت منفی تین،مظفرآباد چار،مری صفراور ملتان اور فیصل آباد میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔