”سینٹ انتخابات“ پیپلز پارٹی پارلیمانی بورڈ نے 31 امیدواروں کی فہرست تیار کر لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینٹ انتخابات کے لئے 31 امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کر لی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پیپلز پارٹی 20 سے 24 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔ پنجاب سے پروفیسر اعجاز الحسن، ملک حاکمین، شبینہ ریاض، اعتزاز احسن، بابر اعوان، ڈاکٹر اکبر خواجہ، رانا آفتاب، حبیب اللہ شاکر شامل ہیں۔ اسلام آباد سے راجہ منصور، مصطفی کھوکھر، میمونہ کاظمی اور چودھری کامران الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ سندھ سے رضا ربانی، مرزا اختیار بیگ، جاوید شاہ جیلانی، سلیم مانڈوی والا، رخسانہ زبیری، شرمیلا فاروقی، پردیپ کمار، حفیظ شیخ، قراة العین مری اور وقار مہدی شامل ہیں۔ خیبر پی کے سے فرحت اللہ بابر، پکھرا ج بابر، لعل محمد، طہماس خان، اعظم آفریدی اور بلوچستان سے حنا گلزار، صفورہ منیر، صابر بلوچ اور افتخار مگسی شامل ہیں۔ سینٹ انتخابات کے لئے پیپلز پارٹی کو 471 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ پی پی کے امیدواروں کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن