لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک میں جاری انڈر 13 یوتھ فٹبال کپ 2013ءمیں پنجاب سے سرگودہا، فیصل آباد زون، سندھ سے کراچی بلیو، خیبر پختون خواہ سے پشاور، نوشہرہ زون اور بلوچستان سے چمن زون نے نیشنل انڈر - 13 ریجنل فٹبال فیسٹییول- 2013 کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔گذشتہ روز پہلا میچ لاہور ریڈ اور فیصل آباد زون کے درمیان اوکاڑہ میں کھیلا گیا جو فیصل آباد زون نے تیں صفر سے جیت لیا۔ حمزہ نے دو جبکہ ارشد نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرا میچ لاہور بلیو اور فیصل آباد سرگودہا زون کے درمیان کھیلا گیا جو فیصل آباد، سرگودہا زون نے تین صفر سے جیت لیا۔ شاہد فرید نے دو عاقب نے ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں کراچی ریڈ نے کراچی حیدرآباد زون کو ایک صفر سے مات دیدی۔ چوتھا میچ پشاور،نوشہرہ زون اور پنڈی، اسلام آباد زون کے درمیان کھیلا گیا جوکہ پشاور، نوشہرہ زون نے تیں صفر سے جیت لیا۔
انڈر 13 فٹبال کپ : 6 زون نے ریجنل فیسٹیول کیلئے کوالیفائی کر لیا
Feb 01, 2013