عالمی چیمپئن محمد آصف مکدہان سنوکر کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


بینکاک (اے پی پی) پاکستان کے سٹار کیوئسٹ اور آئی بی ایس ایف ورلڈ امیچور چیمپئن محمد آصف کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، سینگ سم مکدہان سنوکر کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کے کرٹسانٹ کو 4-0 فریمز سے شکست دی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی طرف سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ میزبان ملک کے کرٹسانٹ سے تھا۔ محمد آصف نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ محمد آصف کی جیت کا سکور 95-22، 70-8، 62-27 اور 75-24 رہا۔ محمد آصف نے پہلے فریم میں 86 دوسرے فریم میں 48، تیسرے فریم میں 49 اور چوتھے فریم میں 52 کی بریک حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں محمد آصف آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...