لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری میں حساس رپورٹیں تبدیل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ چند ماہ قبل اس لیبارٹری میں بعض ملازمین کے خلاف حساس رپورٹس تبدیل کرنے کے الزامات سامنے آئے جن کی تحقیقات کے بعد ٹیکنیشن عدنان کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ عدنان پر الزام ہے کہ وہ درجنوں رپورٹس تبدیل کر چکا ہے۔
فرانزک لیبارٹری میں حساس رپورٹس تبدیل کرنے کا انکشاف، ٹیکنیشن عدنان نوکری سے فارغ
Feb 01, 2013