لاہور( این این آئی) سابق صدر پرویز مشرف اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ایک سال بعد گفتگو ہوئی ۔ نجی ٹی وی پر کرگل کے حوالے سے پروگرام میں سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کے انٹرویو کے بعد جب چو ہدری شجاعت کو آن لائن لیا گیا تو دوران پروگرام دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کی باتوں کی تصدیق بھی کی اور بات چیت بھی کی۔