واشنگٹن (اے پی اے ) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ جان کیری کی صورت میں ایک باصلاحیت اور شاندار جانشین دے کر جا رہی ہیں، جان کیری بہت اچھے سینیٹر ثابت ہونے کے بعد اب بہت اچھے وزیر خارجہ بھی ثابت ہونگے۔ ہلیری کلنٹن نے محکمہ خارجہ کے سٹاف سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت سے استعفی اگرچہ پر ملال ہے تاہم وہ محکمہ خارجہ کو جان کیری کی صورت میں ایک شاندار جانشین دے کر جارہی ہیں ۔