افغانستان : بم دھماکہ اور فائرنگ، وزارت تعلیم کے عہدیدارسمیت 2ہلاک، 8زخمی

کابل (اے این پی، اے پی اے) افغان صوبہ ہلمند میں مرغوں کی لڑائی کے دوران بم دھماکے سے لڑکا جاں بحق اور چار تماشبین زخمی ہو گئے،ننگر ہار میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے وزارت تعلیم کے اعلیٰ عہدیدار کو قتل کر دیا ادھر افغان صدرکرزئی کے ترجمان اجمل فیضی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ملک کی مختلف جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کی تحقیقات کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہا۔ جرمنی کی ایوان زیریں نے افغان مشن میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے فوجیوں کی تعداد 2014تک 3300کرنے کا کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن