لاہور (دی نیشن رپورٹ) جماعت اسلامی اور تحریک تحفظ پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں تمام ہم خیال اور محب وطن فورسز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کریں گی۔ تاکہ بیرونی ایجنڈا رکھنے والوں کو شکست دی جا سکے۔ یہ اتفاق رائے منصورہ میں جماعت اسلامی کے رہنماﺅں لیاقت بلوچ، فرید پراچہ، ظفر بلوچ اور تحریک تحفظ پاکستان کے رہنماﺅں محمد خورشید زمان، سردار خضر حیات اور امتیاز حسین شاہ کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ ان کا خیال تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نیوکلیئر بم نے پاکستان کو بیرونی خطرات سے محفوظ کیا ہے تاہم ملک کو داخلی خطرات سے بچانے کی ضرورت ہے۔
ہمخیال، محب وطن، فورسز کو ایک جگہ اکھٹا کرینگے: جماعت اسلامی، تحریک تحفظ پاکستان
Feb 01, 2013