کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ اور گردونواح میں سرکاری، غیر سرکاری اراضی سے مٹی اٹھانے پر پابندی کے باوجود شہزادہ، سدھڑ، وڑائچ، سوا آصل اور دیگر علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں بااثر افراد کرینیں لگا کر سرکاری و غیر سرکاری، اراضی سے کئی کئی فٹ گہرے کھڈے کھود کر دھڑا دھڑ مٹی فروخت کرنے لگے۔ مٹی کی 800 روپے کی ٹرالی 2200 روپے میں بیچی جا رہی ہے۔ جس میں فی ٹرالی ایک ہزار روپیہ پولیس بطور رشوت وصول کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میں مقامی پولیس نے ڈی ایس پی اور ایس پی بھی ملوث ہیں مقامی افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مکینوں نے کہا کہ درجنوں فٹ گہری کھدائی سے بہت پریشان ہیں۔ بارش ہونے یا سیلاب آنے کی صورت میں ہماری بستیاں تباہ ہو جائیں گی۔