لاہور (سٹاف رپورٹر) ٹرینوں کی آمدورفت کی تاخیر کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا مین اور برانچ لائن پر چلنے والی ٹرینیں ایک سے آٹھ گھنٹے تک تاخیر اپنی منزل مقصود پر پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑابتایا گیا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے لاہور آنے والی ٹرینیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئیں کراچی ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، تیز گام، عوام ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین نائٹ کوچ ایک سے آٹھ گھنٹے کی تاخیر سے لاہور آئیں۔ بتایا گیا کہ کراچی ایکسپریس کا لودھراں کے قریب انجن فیل ہوا اور یہ ٹرین آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ جبکہ عوام ایکسپریس کا انجن جہلم کے قریب فیل ہو گیا اور ٹرین چار گھنٹے تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچی۔