”وزیراعلیٰ کی کوشش سے پی آئی سی سکینڈل کے ملزم کٹہرے میں آئے“

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت کی مسلسل کوششوں اور پی آئی سی ادویات سکینڈل کے 11 ملزمان ابھی بھی اشتہاری ہیں جنہیں گرفتار کر نے کے لئے پنجاب پولیس کی ٹیم کراچی میں موجود ہے۔ یہ بات وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے ہمراہ پی آئی سی ادویات سکینڈل کے بارے پریس کانفرنس کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ ادویات ساز فیکٹری کے مینجرز کے ذریعے مالکان کو اس بات کا پتہ چل گیا تھا کہ دل کے مرض کے علاج کی دوائی میں ملیریا کی دوائی مکس ہو گئی ہے لیکن مالکان نے اس کے باوجود یہ دوائی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو سپلائی کر دی جس سے ان کے اس انسانیت دشمن کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور صوبائی حکومت کی تندہی کے ساتھ تمام مراحل پر کام کرنے کا نتیجہ ہے کہ ملزمان انصاف کے کٹہرے تک آئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...