پاکستانیوں کی شہ خرچیوں کے بارے میں سٹیٹ بنک کی رپورٹ پر خواتین کا اظہار افسوس

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین نے سٹیٹ بنک کی رپورٹ 2012ءمیں پاکستانیوں کی شاہ خرچیوں میں بے پناہ اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف غریب خودکشیوں پر مجبور ہیں۔ ”نوائے وقت“ سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن پورہ کی رہائشی عابدہ ریاض اور سدرہ بشیر نے کہا کہ اپر کلاس ٹیکس تو کیا ہر چیز سے مبرا ہے۔ گارڈن ٹا¶ن کی رہائشی عارفہ اور عاصمہ نے کہا کہ پاکستانیوں کی طرف سے 2009ءکے مقابلے میں موبائل فون 668، لیڈیز بیگ 175، ڈنر سیٹ 498 فیصد زیادہ درآمد ہونے کی خبر سن کر افسوس ہوا۔ سمن آباد کی رہائشی مومنہ اور شائستہ نے کہا کہ خواتین امپورٹڈ اشیاءکے استعمال پر فخر نہ کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...