”الیکشن کمیشن زکٰوة و جہیز فنڈز کے سیاسی استعمال کا نوٹس لے“

Feb 01, 2013

لاہور (خبر نگار+لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ق پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ داتا دربار جہیز کمیٹی اور عشر زکواة فنڈز مستحقین کی بجائے سیاست کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ تمام کمیٹیوں میں ن لیگ کے "بے روز گار" عہدیدار کھپائے گئے، الیکشن کمیشن فیئر اینڈ فری انتخابات کے لیے ان بے روزگاروں کو کمیٹیوں سے باہر نکلوائے، الیکشن کمیشن میٹروبس کے فنڈز کے ساتھ ساتھ عشرزکواة اور داتا دربار جہیز کمیٹی کے فنڈز کے سیاسی استعمال کا بھی نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے ہر وہ کام ڈنکے کی چوٹ پر کیا جس کی قانون اجازت نہیں دیتا اور ڈھٹائی کے ساتھ یہ لوگ آئین قانون کی پاسداری اور اصولوں کی سیاست کا بھی ڈھنڈورا پیٹتے نہیں تھکتے۔ 

مزیدخبریں