پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقے کیلئے آواز اٹھائی:ثمینہ گھرکی

لاہور (خبر نگار) وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دینے کی جو وفاقی حکومت کوشش کر رہی ہے اس کی تحسین کی جانی چاہئے۔ جو علاقے پسماندہ ہیں وہاں کے عوام کی آواز کو نظر انداز نہیں کیا جا نا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقے کیلئے آواز بلند کی اور پسماندہ علاقوں کے لئے کام کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ہمیشہ غریب عوام نے خوشحالی کی طرف سفر کیا اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...