2012ءکی چوتھی سہ ماہی، امریکی معیشت بدحالی کی طرف گامزن رہی


واشنگٹن(ثناءنیوز)گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں امریکی معیشت میں بہتری کی بجائے سکڑنے کے عمل کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران امریکہ میں صارفین کی خریداری میں عدم دلچسپی کے علاوہ کاروباری و تجارتی اخراجات میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی وزارت اقتصادیات کی جانب سے جار ی ہونے والے اقتصادی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کی آخری سہ ماہی میں امریکی معیشت میں بہتری کی جگہ بدحالی نے لے لی۔ امریکہ کی مجموعی قومی پیدا وار یا جی ڈی پی میں 0.1فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ معاشی ڈیٹا کی روشنی میں دیکھا جائے تو امریکی معیشت کی یہ سطح 2009ءکے بعد سب سے کم ہے۔ بدھ کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی کو ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ تین برسوں میں پہلی بار امریکی معیشت کے شرنک (Shrink) ہونے کے حوالے سے اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ امریکی معیشت میں موجودہ سکڑنے کا عمل عبوری یا عارضی ہو سکتا ہے اور اگلے چند ہفتوں میں اقتصادی صورتحال بہتر ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...