اسلام آباد (وقار عباسی سے) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو مضر صحت دوائی فراہم کرنے والی افیروز فارماسیوٹیکل کمپنی کے ادویہ سازی کے سیکشنز بحال کر دیے۔ ڈریپ نے 13نئی ادویہ ساز کمپنیوں کے ادویہ سازی کے لائسنس بھی جاری کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے گذشتہ روز لائسنسنگ بورڈ کے اجلاس میں افیروز فارما کے ادویہ سازی کے سیکشنز بحال کر دیے ہیں جبکہ ٹیبلٹ سیکشن بند رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فرم کے کیپسول، سیرپ، ایجیکٹ ایبل، آ سیکشن کو بحال کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس فرم کے آئیسوٹیب ٹیبلٹ کے باعث پنجاب حکومت نے فرم کے خلاف مقدمات قائم کر رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں لائسنسنگ بورڈ اور ادویہ سازی کی مختلف فرموں کے 19نئے سیکشنز کی بھی منظوری دی ہے۔
افروز فارما سیوٹیکل کے ادویہ سازی کے سیکشنز بحال
Feb 01, 2013