کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی حمام پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواحی علاقے جیل روڈ پر محلہ فقیرآباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے حمام پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے باعث عبدالعزیز اور پنجاب سے تعلق رکھنے والا عبدالرشید دم توڑ گئے۔
کوئٹہ: حمام پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
Feb 01, 2013